ہما رے موضوعی ویبلوگ
اسلامی فوٹو گیلری
گوگل میں سائٹ کا رتبہ
امتیاز گوگل من
Translated by: PersianIT.ir
انّ الفرصۃ تمرّ مرّ السّحاب
Ulti Clocks content
PGT SocialWeb
Share to Facebook Share to Twitter Share to Linkedin 
اصلی صفحه متفرقہ مضامین مختلف مضامین بیت المقدس قبلۂ ا وّل اسلام

PostHeaderIcon بیت المقدس قبلۂ ا وّل اسلام

بیت المقدس قبلۂ ا وّل اسلام

۱۔بیت المقدس کی جغرافیائی موقعیت
بیت المقدس مغربی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے شمال میں واقع ہے ۔یہ شہر’’یہود‘‘کے پہاڑوں پر واقع ہے جو پانی کو مشرق میں اردن کی کھاڑی اور مغرب میں دریائے مدیترانہ کے درمیان تقسیم کرنے والا ہے ۔ یہ شہر دو پتھریلی پہاڑیوں پر واقع ہے جو دریا کی سطح سے ۰۵۷/ میٹر کی بلندی پر ہے اور شمال میںبیت ایل اور جنوب میں حبرون یا الخلیل کے پہاڑوں کے درمیان فلات قدس اور الخلیل میں واقع ہے ۔شہر کے مغرب میں یہود ا پہاڑوں کی وادی اور مشرق میں بیابان یہود دکھائی دیتا ہے جو بحر ا لمیت تک چلا گیا ہے۔
بیت المقدس کی جغرافیائی وضعیت یہودا پہاڑوں کی ساخت سے مربوط ہے جو یکسان پتھر ہے اور اس میں کوئی کھائی نہیںہے،لہٰذااس وضعیت نے بیت المقدس کو ایک قلعہ میں تبدیل کر دیا ہے جو اپنے وسیع اطراف پر ناظر ہے۔
بیت المقدس کی آب و ہوا مدیترانئی ہے۔ ہلکی سردیوں میں کافی بارش ہوتی ہے اور موسم معتدل رہتا ہے اور موسم گرما میں بہت گرم اور مکمل خشک ہوتاہے ۔سال کے اکثر دنوں میں اس شہر میںمکمل دھوپ رہتی ہے ،سالانہ بارش کی میزان تقریباً پانچ سو میلی میٹر ہے اس شہر کے مغربی حصوں میں بارش کی میزان مشرقی حصوں سے زیادہ ہے ۔
﴿بیت المقدس ص/۳۔۶﴾
۲۔بیت المقدس کی فضیلت قرآن کے آئینہ میں
قرآن کریم بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصیٰ کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں ارشاد فرماتاہے :
سُبْْحَانَ الَّذِی ٲَسْْرَی بِعَبْْدِہِ لَیْْلًا مِنْْ الْْمَسْْجِدِ الْْحَرَامِ الَی الْْمَسْْجِدِ الْْٲَقْْصَی الَّذِی بَارَکْْنَا حَوْْلَہُ لِنُرِیَہُ مِنْْ آیَاتِنَا َّہ ہُوَ السَّمِیعُ الْْبَصِیرُ ﴿اسرائ آیت ۱﴾
یہ آیۂ کریمہ رسول اسلام کے واقعۂ معراج کو بیان کر رہی ہے ۔اس آیت کی روشنی میں آنحضرت (ص)کے سفر معراج کا آغاز، مسجد الحرام اور اس مقدس سفر کی زمینی سیر کی انتہائ مسجد الاقصیٰ ہے جو تاریخی شہر بیت المقدس میںواقع ہے ۔
مسجد الاقصیٰ وہی مقدس مکان ہے جو یہودیوں کا قبلہ تھا اور مسلمانوں نے بھی تیرہ سال مکہ میں اور ہجرت کے بعد سترہ مہینے اسی کی سمت رخ کر کے نماز ادا کی ہے ۔اسی لئے مسجد الاقصیٰ کو مسلمانوں کا پہلا قبلہ شمار کیا جا تا ہے ۔
پروردگار عالم اس آیہ کریمہ میں ارشاد فرماتا ہے :
’’ ہم نے اس سر زمین کے اطراف کو با برکت قرار دیا۔‘‘
اس برکت سے مراد کیا ہے ؟
مفسرین نے دو احتمال بیان کئے ہیں :
۱۔ممکن ہے جملہ’’بارکنا حولہ‘‘ اس سر زمین کی ظاہری برکتوں کی طرف اشارہ ہو؛ اس لئے کہ یہ سر زمین ایک سر سبز و شاداب ،درختوں سے سرشار اور جاری پانی اور آبادیوں والے علاقہ میں واقع ہے ۔
۲۔ ممکن ہے یہ جملہ اس سر زمین کی معنوی برکت کی طرف اشارہ ہو؛ اس لئے کہ یہ سر زمین عظیم الشان انبیائے الہی کا وطن اور نور توحید اور خدا پرستی کا مکان رہا ہے۔ ﴿تفسیر نمونہ ج/۲ ص/۰۱﴾
لہٰذا قرآن کریم نے اس سر زمین کا ایک شرف بیان کیا ہے ۔ بیت المقدس کی ظاہری اور معنوی برکات اس بات کے پیش نظر کہ وہ انبیائے الہی کا محل زندگی اور پیغمبر اکرم کی معراج گاہ ہے اور اس کے اطراف کی ظاہری برکت واضح ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
۳۔ بیت المقدس روایات کے آئینہ میں
بیت المقدس قدیم زمانہ سے انبیائے الہی کا شہر رہا ہے اور اسے ’’شہر انبیائ ‘‘کے نام سے یاد کیا گیا ہے ۔مسلمانوں کا قبلہ اول کچھ خاص فضائل کا حامل ہے ،جس نے اسے دوسرے شہروں سے ممتاز بنادیا ہے ۔اسی لئے معصومین ٪ نے اس کی طرف خاص توجہ دی ہے ۔ معصومین ٪ نے اس شہر کی کچھ خصوصیات بیان فرمائی ہیں،جن کی طرف ہم اشارہ کر رہے ہیں :
الف دعاکی قبولیت:
حضرت علی - نے مسجد الاقصیٰ کے سفر پر جانے والے اپنے ایک صحابی سے فرمایا:
’’مشکلات میں گھراکوئی بھی شخص وہاں ﴿بیت المقدس میں﴾دعا نہیں کرتا مگر یہ کہ خدا وند عالم اس کی دعا کو مستجاب اور اس کی مشکلات کو دور کردیتا ہے‘‘۔ ﴿وسائل ج/۲ ص/۹۲۵﴾
ب بیت المقدس ایک بہشتی محل:
حضرت علی - نے ارشاد فرمایا:
اربعۃ من قصور الجنۃ فی الدنیا؛ المسجدالحرام و مسجد الرسول (ص)و مسجد بیت المقدس و مسجد الکوفۃ۔﴿وسائل ج/۲،ص/ ۹۲۵﴾
’’دنیا میں چار مقامات جنت کے محل ہیں :
مسجد الحرام،مسجد نبوی، مسجد الاقصیٰ اورمسجد کوفہ‘‘۔
ج مسجد بیت المقدس چار منتخب مسجدوں میںسے ایک :
امام محمد باقر -نے ابو حمزہ ثمالی سے فرمایا:
چار مسجدیں یہ ہیں :’’مسجد الحرام،مسجد نبوی، مسجد بیت المقدس﴿مسجد الاقصیٰ﴾اور مسجد کوفہ۔اے ابو حمزہ ثمالی! ان مسجدوں میں ایک واجب نماز کا ثواب ایک حج کا ثواب ہے اورا یک مستحبی نماز کا ثواب ایک عمرہ کے ثواب کے برابر ہے‘‘ ۔﴿من لا یحضر الفقیہ ج/۱،ص/۸۴۱﴾
د بیت المقدس میں نماز کا ثواب:
بیت المقدس ، مقدس مقامات اور با فضیلت شہروں میں سے ایک ہے اس لئے کہ وہ بندگان خدا اور عظیم الشان انبیائے الہی کا وطن رہا ہے ۔اسی لئے اسلام میں اس شہر کو ایک خاص مقام و منزلت حاصل ہے اوروہ دوسرے مقامات کے درمیان ایک ستارہ کے مانند چمکتا ہے ۔اسی لئے اس شہر میںعبادت کا ثواب دوسری جگہوں پر عبادت کے ثواب سے کئی گنا زیادہ ہے جیسا کہ حضرت علی - سے مروی ہے کہ آپ(ع) نے ارشاد فرمایا :
’’بیت المقدس میں ایک نماز ،ہزار نماز کے برابر ہے‘‘۔ ﴿من لا یحضر الفقیہ ج/۱،ص/۸۴۱﴾
۴۔بیت المقدس تاریخ کے آئینہ میں
تاریخی شواہد کی بنیاد پر یہ شہر عرب نسل کنعانیوں کے ہاتھوں آباد ہوا اور یہی لوگ بیت المقدس کے پرانے باشندے مانے جاتے ہیں ۔ تاریخ میں آیا ہے کہ حضرت عیسیٰ (ع) کی ولادت سے تین یا چار ہزار سال پہلے عربوں کے آموری اور کنعانی نامی دو قبیلوں نے شام کا سفر کیا۔کنعانیوں نے فلسطین اور آموریوں نے شام میںسکونت اختیار کی ۔ایک جرمنی دانشمند ، مورتکات کنعانیوں کی صفت کو اس طرح تحریر کر تا ہے :
’’شام کے ساحلی علاقہ کے وسط میں آثار قدیمہ کی کشف شدہ چیزوں میں سے معلوم ہوتاہے کہ سامی نسل کے کچھ لوگ حضرت عیسیٰ (ع) کی ولادت سے کم از کم تین ہزار سال پہلے وہاں آباد تھے جن کا نام کنعانیان تھا ‘‘۔﴿بیت المقدس شہر پیامبران ص/۷۱﴾
کنعانیوں کا سب سے مشہور قلعہ ’’یبوس‘‘تھا۔انھوں نے موجودہ بیت المقدس کے علاقہ میں سکونت اختیار کی اور شہر یبوس﴿قدس﴾کی بنیاد رکھی۔ اس شہر کی بنیاد یبوسیوں کے بادشاہ ’’ملک صادق‘‘ کے ہاتھوں رکھی گئی۔ اس نے اس سر زمین کے ایک گوشہ میں ’’یبوس‘‘نامی شہر کی بنیاد رکھی ۔چونکہ وہاں کا بادشاہ صلح اور آبادانی کا دوستدار تھا لہٰذا ایک عرصہ کے بعد وہاں کے باشندوں نے ’’یبوس‘‘کے نام کو بدل کر اس کا نا م ’’اورسالم‘‘ ﴿شہر سالم۔صلح﴾ رکھادیا۔﴿تاریخ بیت المقدس و مسئلہ فلسطین ص/۷۔۸﴾
تاریخ میں آیا ہے کہ شہر اور سالم ﴿بیت المقدس﴾ مختلف ادوار میں انبیائے الہی جیسے حضرت دائود - اور آپ کے فرزند حضرت سلیمان - کی حکومت کا مرکز اور دارالحکومت رہا ہے ۔ حضرت دائود - نے حضرت عیسیٰ (ع) کی ولادت سے ہزار سال پہلے ہزاروں سپاہیوں کی مدد سے اس شہر کو فتح کیا اوراسے اپنا دارالحکومت قرار دیا اور اس کا نام ’’شہر دائود‘‘رکھ دیا گیا ۔ آپ کے بعد آپ کے فرزند حضرت سلیمان - کو بادشاہت ملی اور انہوں نے اپنے ہیکل﴿معبد،محل عبادت﴾کو کوہ ’’موربا‘‘ کے اوپر بنایا۔ اس تاریخ سے لیکر کئی قرن تک اور سالم حضرت دائود - کی نسل میں رہا ، ہیکل سلیمان ۴۲۴.ئ سال تک باقی رہا یہاں تک کہ مصر کے بادشاہ’’ شیتق ‘‘نے اپنی حکومت کے دوران اسے تباہ و برباد کر دیا ۔
بیت المقدس جو کنعانیوں کے ہاتھوں بنیاد پڑا، انبیائے الٰہی حضرت دائود -اور حضرت سلیمان -کا مرکز حکومت رہنے کے بعد اس نے ایک خاص اہمیت حاصل کر لی اور ایک تاریخی شہرت کا حامل ہوگیا ۔ شاید اسی وجہ سے اسلامی روایات میں اس شہر کی تأسیس کی نسبت حضرت سلیمان -کی طر ف دی گئی ہے ۔ البتہ تاریخی نقطۂ نگاہ سے اس شہر کی قدمت حضرت سلیمان - کے دوران حکومت سے پہلے ہے ۔تاریخ کے بیان کے مطابق بیت المقدس کی تاسیس کے پانچ ہزار سال کے عرصہ میں یہ شہر ۵۱ سو سال ’’یبوسیوں‘‘ یعنی ’’کنعانیوں ‘‘کے ہاتھ میں تھا جو جزیرۃ العرب سے آئے تھے اور اس کے اصل بانی تھے ۔ اس کے بعد چار صدیوں تک اسرائیل کے ہاتھوں میںرہا ۔ چند صدیاں ایرانیوں کے ہاتھ میں ،دو صدی یونانیوں اور اشکانیوں کے ہاتھ میں اور چار صدیوںتک رومیوں کے اختیار میںرہا ۔ ان ساری تغییر و تبدیلی کے باجود اس شہر کے اصلی باشندے یعنی کنعانیان اور یبوسیان اسی طرح وہاں مقیم رہے ۔
منابع تاریخی یہودیوں کے سر زمین فلسطین میں وارد ہونے کو میلاد مسیح (ع)سے ایک ہزار سال پہلے کی طرف نسبت دیتے ہیں ۔ عبرانیوں ﴿یہودیوں ﴾نے نہر اردن سے عبور کر کے زبر دستی اس علاقے کو کنعانیوں سے چھین لیا اور.قبل از مسیح وہاںان کی حکومت کی بنیاد پڑی یہ حکومت حضرت دائود - اور حضرت سلیمان - کے زمانہ میں اسّی ﴿۰۸﴾سال کی مدت میں ایک خاص ثقافت و تمدن اور سیاسی نظام سے بر خورد ارتھی۔حضرت سلیمان - کے بعد مملکت یہود دوحصوں میں تقسیم ہو گئی، شمال میں مملکت اسرائیل اور جنوب میں مملکت یہود!
﴿بیت المقدس شہر پیامبران ص/۷۱﴾
اسی طرح فارس اور بابل کے درمیان جنگ میں بیت المقدس ایرانیوں کے ہاتھوں میں آگیا ۔ ساتویں صدی عیسوی میں ساسانی بادشاہ’’ خسرو پرویز‘‘ نے بیت المقدس پر قبضہ کیا۔
بیت المقدس کی تاریخ سے جو باتیں سامنے آتی ہیں ان کا خلاصہ یہ ہے :

۲۔یہودی، یبوس کے ہاتھوں بیت المقدس کی تأسیس کے تین ہزار سال بعد فلسطین میں وارد ہوئے اور وہ قدس کے اصلی باشندے نہیں ہیں ۔
۳۔ عبرانی دو ہجرت کے دوران سر زمین کنعان میں وارد ہوئے :پہلی ہجرت :میلادمسیح (ع) سے پہلے چودھویں صدی کے شروع میں اور دوسری ہجرت: میلاد مسیح (ع)سے پہلے تیرہویں صدی میں مصر سے ۔ عبرانیان ایک ماہر قبیلہ تھا ، انہوں نے کنعانیوں سے فن معماری،کھیتی اور لکھنا پڑھنا سیکھا ۔ اس کے بعد وہ اپنی پرانی زبان ساسانی کو بھول گئے اور کنعانیان کے درمیان رائج لہجہ کو سیکھ لیا۔﴿بیت المقدس شہر پیامبران ص/۸ تا ۰۲﴾
۱۔ کنعانیان عرب تھے جنہوں نے جزیرۃالعرب سے ہجرت کی اور اس علاقہ میں مقیم ہو گئے۔

آخری تازہ کاری (منگل, 23 اگست 2011 12:11)

 

PostHeaderIcon معصومین علیہم السلام کے روضوں کی زیارت


حدیث
امام حسین (ع) کے چند زرین اقوال حدیث -۱- قال الامام الحسین علیہ السلام: ” یا اعرابی نحن قوم لا نعطی المعروف الا علی قدر المعرفة “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں :” ہم اہل بیت بخشش نہیں کرتے مگر لوگوں کی معرفت کے مطابق“۔ حدیث -۲- قال الامام الحسین علیہ السلام : ” ان اجود الناس من اعطی من لا یرجوہ “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں: ” سب سے بڑا سخی وہ انسان ہے جو کسی ایسے کو عطا کرے جس سے کسی قسم کی توقع نہ ہو “ حدیث -۳- قال الامام الحسین علیہ السلام: ” ان اعفیٰ الناس من عفا عن قدرة “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں :” سب سے بڑا عفو کرنے والا انسان وہ ہے جو قدرت ہونے کے باوجود معاف کر دے “ ۔ حدیث -۴- قال الامام الحسین علیہ السلام: ” ان اوصل الناس من وصل من قطعہ “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں : ” سب سے زیادہ صلہٴ رحم کرنے والا انسان وہ ہے جو قطع رحم کرنے والوں سے تعلقات قائم کرے “ ۔ حدیث -۵- قال الامام الحسین علیہ السلام: ” من نفس کربة مومن فرج اللہ عنہ کرب الدنیا و الاخرة “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں: ” جو کسی مومن کے کرب و غم کو دور کرے ،خدا اسکے دنیا و آخرت کے غم و اندوہ کو دور کرے گا “۔ حدیث -۶- قال الامام الحسین علیہ السلام: ” موت فی عز خیر من حیات فی ذل “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں : ” ذلت کی زندگی سے عزت کی موت کہیں بہتر ہے “ ۔ حدیث -۷- قال الامام الحسین علیہ السلام: ” ان حوائج الناس الیکم من نعم اللہ علیکم فلا تملوا النعم فتحور نقما “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں : ” خدا کی نعمتوں میں سے ایک، لوگوں کو تمھارے پاس حاجت کے لئے آنا ہے پس اس نعمت پر حزن و ملال محسوس نہ کرو ورنہ یہ نعمت ، نقمت میں تبدیل ہو جائیگی “۔ حدیث -۸- قال الامام الحسین علیہ السلام: ” ایھا الناس من جاد ساد ، و من بخل رذل “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں : ” لوگو! جود و سخاوت کرنے والا سردارقرار پاتا ہے ، اور بخل کرنے والا ذلیل و رسوا ہوتا ہے “۔ حدیث -۹- قال الامام الحسین علیہ السلام: ”ان المومن لا یسئی و لا یعتذر والمنافق کل یوم یسئی و یعتذر “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں: ” مومن نہ برائی کرتا ہے نہ ہی عذر پیش کرتا ہے جب کہ منافق ہر روز برائی کرتا ہے اور ہر روز عذر خواہی کرتا ہے “ ۔ حدیث -۱۰- قال الامام الحسین علیہ السلام: ” من احبک نھاک و من ابغضک اغراک “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں: ”دوست وہ ہے جو تمہیں برائی سے بچائے دشمن وہ ہے جو تمہیں برائیوں کی ترغیب دلائے “۔ حدیث -۱۱- قال الامام الحسین علیہ السلام: ” انی لا اری الموت الا سعادہ ولا الحیاة مع الظالمیں الابرما “ ترجمہ: حضرت امام حسین (ع) علیہ السلام فرماتے ہیں : ” میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتہ زندگی کو لائق ملامت سمجہتا ہوں “इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम 1- मित्र व शत्रु हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि आपका मित्र वह है जो आपको बुराईयों से रोके व आप का शत्रु वह है जो आपको बुरे कार्यों का निमन्त्रण दे। 2- वसीयत हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि मैं तुमको वसीयत करता हूँ कि अल्लाह से डरो व अपने स्वास्थ का ध्यान रखकर अपनी आयु को बढ़ाओ। और उन लोगों की भाँती न बनो जो दूसरों को पाप से डराते हैं परन्तु स्वंय पाप से नहीं डरते। 3- जिहाद के प्रकार हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि जिहाद चार प्रकार के हैं इन मे से दो जिहाद सुन्नत हैं तथा दो जिहाद फ़र्ज़ हैं। क- फ़र्ज़ जिहाद – (अ) व्यक्ति का स्वंय अपने वश से लड़ना (अर्थात व्यक्ति अल्लाह के आदेशों की अवहेलना न करना) तथा यह महान् जिहाद है। (आ) नास्तिक लोगों के साथ लड़ना ख- सुन्नत जिहाद (अ) शत्रु से जिहाद तथा यह जिहाद प्रत्येक उम्मत(समाज) पर अनिवार्य किया गया है। अगर यह जिहाद न किया जाये तो उम्मत(समाज) संकट मे घिर जायेगी और यह संकट स्वंय उम्मत द्वारा उत्पन्न किया गया होगा। इस प्रकार का जिहाद सुन्नत है। तथा इस जिहाद की सीमा यहाँ तक है कि इमाम उम्मत के साथ शत्रु की खोज मे निकले तथा उनसे जिहाद करे। (आ) दूसरा सुन्नत जिहाद यह है कि मनुष्य सुन्नतों को क्रियान्वित करने के लिए प्रयास करे। हज़रत पैगम्बर ने कहा कि प्रत्येक व्यक्ति जो सुन्नतों व अच्छाईयों को क्रियान्वित करता है उसको उसके कार्यो का बदला दिया जायेगा। तथा क़ियामत तक जो व्यक्ति उसके द्वारा क्रियान्वित सुन्नत पर पगबध होंगे उनका पुण्य भी उसको दिया जायेगा इस प्रकार कि उस सुन्नत पर पगबध होने वालों के पुण्य मे कोई कमी नही की जायेगी। 4- संसार का बदला रूप हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कर्बला की यात्रा के समय कहा कि संसार परिवर्तित व अपरिचित होगया है। इसने परिचितों की ओर से मुहँ मोड़ लिया है। यह संसार केवल एक चरी हुई चरागाह के समान शेष रह गया है। क्या आप नही देखते कि हक़ (शोभनीय) पर अमल नही हो रहा है व बातिल(अशोभनीय) से मना नही किया जारहा है। ऐसी स्थिति मे मोमिन (आस्तिक) का मरजाना ही अच्छा है। इस स्थिति मे मैं मृत्यु को भलाई तथा अत्याचारियों के साथ जीवित रहने को मृत्यु समझता हूँ। वास्तव मे लोग संसारिक मोह माया मे फसे हैं व धर्म केवल उनके कथन तक सीमित है। जब उनको विपत्ति के समय परखा जाता है तो धार्मिक लोग कम निकलते हैं। 6 –नेअमतो की अधिकता हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि अल्लाह जब किसी को अपनी ओर से ग़ाफ़िल (निश्चेत) करता है तो उसको अधिक नेअमते प्रदान करता है। तथा उससे शुक्रिये (धन्यवाद) की तौफ़ीक़ (सामर्थ्य) ले लेता है। 7- इबादत(आराधना) हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि एक समुदाय अल्लाह की इबादत स्वर्ग प्राप्ति के लिए करता है। तथा यह इबादत व्यापारियों वाली इबादत है। एक समुदाय अल्लाह की इबादत नरक के भय के कारण करता है। तथा यह इबादत दासों वाली इबादत है। एक समुदाय अल्लाह की इबादत इस लिए करता है कि अल्लाह को इबादत योग्य समझता है।तथा यह इबादत सर्वश्रेष्ठ इबादत है व सवतन्त्रता का संकेत देती है। 8- अत्याचार न करो हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि अल्लाह के अतिरिक्त जिसकी कोई सहायता करने वाला न हो उस व्यक्ति पर कभी भी अत्याचार न करो। 9- आवश्यकता हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि इन तीन लोगों के अतिरिक्त आपकी अवश्यक्ता को कोई पूरा नही कर सकता (1) दीनदार (अर्थात धार्मिक व्यक्ति ) (2) वीर पुरूष (3) अच्छा व्यक्तित्व रखने वाला। 10- बुद्धि मत्ता व मूर्खता हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि बुद्धिजीवियों की संगत मे बैठना बुद्धिमत्ता का प्रतीक है।मुसलमानो का आपस मे झगड़ना मूर्खता का प्रतीक है। अपने कथन की स्वंय आलोचना करना ज्ञानी होने का प्रतीक है। 11- नरक से मुक्ति हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि अल्लाह के भय से रोना नरक से मुक्ति का कारक है। 12- कंजूस हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि दूसरों को सलाम करने से बचने वाला व्यक्ति कंजूस है। 13- पापीयों के अनुसरण का पल हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि अगर कोई किसी के पास अल्लाह के आदेशों की अवहेलने करने के लिए एकत्रित हों तो वह जो इच्छायें ऱखते उनकी की पूर्ति न होगी और वह जिन चीज़ों से बचना चाहते हैं उनमे ग्रस्त हो जायेंगे। 14- नीचता स्वीकार नही करूँगा हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि मैं अल्लाह की सौगन्ध के साथ कहता हूं कि मैं कभी भी नीचता को स्वीकार नही करूँगा तथा क़ियामत (प्रलय ) के दिन हज़रत फ़ातिमा ज़हरा अपने हज़रत पिता से भेंट करेगीं और उन समस्त अत्याचारों की अपने पिता से शिकायत करेंगी जो पैगम्बर की उम्मत ने उनकी संतान पर किये हैं। और वह व्यक्ति जिसने हज़रत फ़ातिमा की संतान पर अत्याचार किये वह स्वर्ग मे नही जासकता। 15- क़ियाम(आन्दोलन) के उद्देश्य हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि मैं अपने आपको मनवाने, सुखमय जीवन व्यतीत करने,उपद्रव मचाने या अत्याचार करने के लिए नही निकला हूँ। बल्कि मैं चाहता हूँ कि इस्लामी समाज मे सुधार करू तथा लोगों को अच्छे कार्य करने के लिए प्रेरित करूँ व बुराईयों से रोकूँ व अपने नाना व पिता की सुन्नत(शैली) को क्रियान्वित करूँ। 16- शासन का अधिकार हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि हम अहलेबैत शासन के शासन कर रहे लोगों से अधिक हक़दार हैं। 17- इमाम के लक्षण हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि इमाम वह है जो कुऑनानुसार कार्य करे,न्याय के मार्ग पर चले व हक़ का अनुसरण करे तथा स्वंय को अल्लाह की प्रसन्नता के लिए समर्पित करदे। 18- शासन का अधिकार हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि ऐ लोगो अगर तुम अल्लाह से डरते हो और हक़ को हक़दार के पास देखने चाहते हो तो यह कार्य अल्लाह की प्रसन्नता के लिए बहुत अच्छा है।हम पैगम्बर के अहलेबैत शासन के अन्य अत्याचारी व व्याभीचारी दावेदारों से अधिक अधिकारी हैं। 19- अत्याचार के सम्मुख चुप रहने का फल हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि ऐ लोगो पैगम्बर ने कहा कि अगर कोई देखे कि एक अत्याचारी शासक अल्लाह द्वारा हराम की गयी चीज़ों को हलाल कर रहा है, अपने वचन से फिर रहा है, पैगम्बर की सुन्नत का विरोध कर रहा है, तथा लोगों के मध्य गुनाह व अत्याचार के आधार पर कार्य कर रहा है।तो अगर कोई इस स्थिति मे उसका क्रियात्मक व विचारात्मक विरोध न करे तो वह भी उस अत्याचारी के साथ ही नरक मे डाला जायेगा। 20- अल्लाह को नाराज़ करना हज़रत इमाम हुसैन अलैहिस्सलाम ने कहा कि वह व्यक्ति कभी भी सफल नही हो सकते जो अल्लाह की प्रजा को प्रसन्न करने के लिए अल्लाह को नाराज़ करदे।
اسلامی سائٹیں
تفصیلی فہرست